ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے کی کیٹرنگ پالیسی میں کی جا رہی ہے مکمل تبدیلی: سریش پربھو

ریلوے کی کیٹرنگ پالیسی میں کی جا رہی ہے مکمل تبدیلی: سریش پربھو

Thu, 30 Mar 2017 11:18:20    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریلوے میں کیٹرنگ کی حیثیت کو بہتر بنانے کے مقصد سے ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آج بتایا کہ ریلوے کی کیٹرنگ پالیسی میں غیرمعمولی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ اس سے یقیناًمسافروں کو کیٹرنگ میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔پربھو نے لوک سبھا میں سوال کے دوران ارکان کے سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔انہوں نے بتایاکہ مکمل کیٹرنگ پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں، اس سے کیٹرنگ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی۔ نئی پالیسی کے تحت مسافروں کو ریڈی میڈ فوڈ اور فوڈ باکس دستیاب کرائے جائیں گے۔ ترنمول کانگریس کے تاپس بورڈ کی طرف سے راجدھانی ایکسپریس میں مغربی بنگال کے سیالدہ اسٹیشن پر ریلوے کا کھانا کھا کر مسافروں کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق مسئلہ اٹھائے جانے پر پربھو نے کہا کہ انہوں نے اخبارات کی رپورٹ سے اس معاملے کی جانکاری ملی۔انہوں نے بتایا کہ فورا ٹھیکیدار آر کے ایسوسی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیٹرنگ کے معاملے میں ریلوے قطعی لاپرواہی برداشت نہیں کرنے کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ریلوے کے وزیر نے ساتھ ہی اس بات سے بھی انکار کیا کہ ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں فروخت کئے جانے والی خوراک اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیشنوں اور ٹرینوں میں مہیا کرایا جانے والا کھانا عام مسافروں کے لئے سستا ہے۔


Share: